Disable Preloader

Latest News

قومی رحمتُ للعالمین ﷺ کانفرنس، حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے 1500 ویں سال کی مناسبت سے

پشاور: صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے عشرہ رحمت ا للعالمین ﷺ (یکم تا 12 ربیع الاول) نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس کے دوران صوبے کے تمام اضلاع اور ڈویژنز میں محافلِ میلاد، نعت و قرأت کے مقابلے، سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا گیا۔

عشرہ رحمت ا للعالمین ﷺ کا اختتامی اور مرکزی پروگرام “قومی رحمت ا للعالمین ﷺ کانفرنس” کے عنوان سے پشاور میں منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور، صوبائی وزیر اوقاف محمد عدنان قادری، صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، علمائے کرام، مشائخ عظام، طلباء، صحافی حضرات اور عوامی نمائندگان نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ حقیقی زندگی آخرت کی ہے اور حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہِ واصحابہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں ہر ایک کے حقوق واضح ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی موجودہ مشکلات کا حل شعور، تعلیم اور اتحاد میں پوشیدہ ہے، اور ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے امت مسلمہ کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ عاشقِ رسول ہیں۔

سیکرٹری اوقاف جناب عنایت اللہ وسیم نے تقریب کے انعقاد پر شرکاء کو مبارکباد دی اور کہا کہ نبی آخرالزمان ﷺ کی ولادت کے پندرہ سو سال مکمل ہونے کا یہ خوشی ہمارے لیے بڑے اعزاز کا موقع ہے۔